Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصر نے یوکرین جنگ پر عرب لیگ کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا

عرب ریاستوں کے یوکرین پر روسی حملے کے بعد موقف مختلف ہیں۔ فوٹو اے ایف پی
مصرکی وزارت خارجہ کے ایک بیان کے مطابق یوکرین میں جنگی صورتحال میں پیشرفت پر تبادلہ خیال کے لیے اتوار کو مصر نے وفود کی سطح پر عرب لیگ کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔
روئٹرز نیوز ایجنسی کے مطابق عرب ریاستوں نے روس کی جانب سے یوکرین پر حملے کے بعد مختلف موقف اپنائے ہوئے ہیں۔
شام کی جانب سے روس کے اس حملے کی حمایت کی گئی ہے جب کہ لبنان نے اس حملےکی مذمت کی ہے۔
متحدہ عرب امارات نے اس جنگ کے دوران کسی قسم کا  فریق بننے سے انکار کیا ہے اور مصر کی جانب سے اس جنگی پر وسیع تشویش کا اظہار کیا گیا ہے اور جلد کسی قرار داد کے پاس ہونے اور تنازع کے حل کی امید ظاہر کی ہے۔
علاوہ ازیں خلیجی تعاون کونسل میں شامل ممالک یوکرین بحران کی وجہ سے ہونے والی کشیدگی کم کرانے کے لیے جاری بین الاقوامی کوششوں کی تائید و حمایت کرتے ہیں اور کونسل کی جانب سے کہا گیا ہے کہ علاقے میں امن وامان کی بحالی کے لیے اقدامات کیے جائیں۔
 
 

شیئر: