پاکستان اور افغانستان کے وزرائے تجارت کے درمیان ہونے والے مذاکرات التوا کا شکار ہوگئے ہیں جبکہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کرنے والے تاجروں کی مشکلات میں مسلسل اضافے کی وجہ سے باہمی تجارت کا حجم مسلسل کم ہو رہا ہے۔
اردو نیوز سے گفتگو میں مشیر تجارت رزاق داؤد نے بتایا کہ انھوں نے اپنے افغان ہم منصب کے ساتھ مذاکرات کے لیے سوموار کے روز طورخم جانا تھا۔ اس ملاقات میں پاکستان کے مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف اور دیگر اعلیٰ حکام نے بھی شریک ہونا تھا۔
رزاق داؤد کے مطابق ’ان مذاکرات کا بنیادی ایجنڈا پاک افغان بارڈر پر تاجروں کو درپیش مشکلات، باہمی تجارت کے فروغ اور روزانہ آنے جانے والے پیدل افراد کے مسائل سے متعلق تھا۔‘
مزید پڑھیں
-
افغانستان سے پاکستانی روپے میں تجارت کے اثرات کیا ہوں گے؟Node ID: 598846