Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ناکارہ اور خراب گاڑیاں جرمانے کے بغیر ریکارڈ سے ہٹوانے کے لیے مہلت کا آغاز

محکمہ ٹریفک کے مطابق مہلت ایک سال کے لیے ہے ( فوٹو:عکاظ)
سعودی محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ’ منگل یکم مارچ سے ناکارہ یا خراب گاڑیوں کو فیس اور جرمانے کے بغیر ریکارڈ سے خارج کرانے کے لیے دی گئی مہلت شروع ہورہی ہے‘۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ’ناکارہ اورخراب گاڑیوں کے مالکان سے کہا گیا ہے کہ وہ مہلت سے فائدہ اٹھائیں گاڑیوں کو اپنے ریکارڈ سے نکالنے کی کارروائی مکمل کرالیں۔‘ 
بیان میں کہا گیا کہ ’مہلت ایک سال کے لیے ہے جو افراد اس کے دوران  کارروائی مکمل کرائیں گے۔ ان سے وہیکل رجسٹریشن فیس اور تجدید نہ کرانے پر عائد جرمانے معاف ہوں گے۔‘
محکمہ ٹریفک نےبیان میں کہا کہ ’ٹریفک ریکارڈ سے گاڑیاں خارج کرانے یا ساقط کرانے کی کارروائی تشلیح یا رجسٹرڈ سکریپ یارڈ سے ہوگی۔ اس کا کاغذ پیش کرنا ہوگا۔‘
’تشلیح یا سکریپ یارڈ سے کاغذ حاصل کرنے کے بعد گاڑی کی نمبر پلیٹ اور وہیکل رجسٹریشن کارڈ محکمہ ٹریفک کے دفتر میں جمع کرانا ہوگا۔‘
 ’ناکارہ گاڑی تشلیح یا سکریپ یارڈ پر فروخت کرنے کی صورت میں تاخیر کے جرمانوں اور تجدید کی فیس سے استثنی ملےگا۔‘

 

 

 

شیئر: