Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نئی گاڑیوں کو 3 سال تک انسپیکشن کرانے کی ضرورت نہیں، محکمہ ٹریفک

گاڑی کا سالانہ انسپیکشن کلیئر ہونے پر سٹیکر لگتا ہے- (فوٹو عکاظ)
محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ نئی نجی گاڑیوں کی ابتدائی تین برس کے دوران فحص دوری (سالانہ انسپیکشن) ضروری نہیں-
عکاظ اخبار کے مطابق محکمہ ٹریفک نے بیان جاری کر کے کہا ہے کہ ٹریفک قانون کے بموجب گاڑیوں کے تمام مالکان پر پابندی ہے کہ وہ گاڑی کا سالانہ انسپیکشن (فحص دوری) کرائیں- انسپیکشن کلیئر کرنے پر سٹیکر لگتا ہے- اسی طرح وہیکل رجسٹریشن  میں توسیع ضروری ہے اور یہ سالانہ انسپیکشن کے بغیر ممکن نہیں- 
ٹریفک قانون میں کہا گیا ہے کہ گاڑی کا سالانہ انسپیکشن (فحص دوری) نہ کرانا قابل جرمانہ عمل ہے- گاڑی کا انسپیکشن نہ کرانے پر کم از کم ڈیڑھ سو اور زیادہ سے زیادہ تین سو ریال تک کا جرمانہ مقرر ہے- انتہائی جرمانہ ٹریفک ادارہ ہی کر سکتا ہے- فیصلے کے لیے اسے انتہائی جرمانے کا سبب بھی بیان کرنا ہوگا- 
یاد رہے کہ گاڑی کے وہیکل رجسٹریشن میں توسیع کے لیے سالانہ فیس ادا کرنا ضروری ہے اگر ٹریفک خلاف ورزیاں ریکارڈ پر ہوں تو انہیں بھی نمٹانا ہوگا- گاڑی کا سالانہ انسپیکشن اور انشورنس بھی ضروری ہوگا- یہ کارروائی کر کے ابشر کے ذریعے توسیع ہوسکتی ہے-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 

شیئر: