Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گورنر ریاض سے سفیر پاکستان خرم راٹھور کی ملاقات 

متعدد امور پر برادرانہ ماحول میں بات چیت کی گئی ہے( فوٹو ایس پی اے)
گورنر ریاض شہزادہ فیصل بن بندر بن عبدالعزیز سے منگل کو پاکستان کے نئے سفیر امیر خرم راٹھور نے  قصر الحکم میں ملاقات کی ہے۔  
سرکاری خبر رساں ایس پی اے کے مطابق گورنر ریاض اور سفیر پاکستان نے متعدد امور پر برادرانہ ماحول میں بات چیت کی ہے۔

خرم راٹھور اس سے قبل کینیڈا میں پاکستان کے ہائی کمشنر تھے(فوٹو ایس پی اے)

نئے پاکستانی سفیر نے گزشتہ دنوں ریاض پہنچ کر اسناد سفارت پیش کی ہیں۔ 
خیال رہے کہ خرم راٹھور اس سے قبل کینیڈا میں پاکستان کے ہائی کمشنر تھے لیکن ذمہ داریاں سنبھالنے کے فوری بعد انہیں سعودی عرب میں سفیر تعینات کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے واپس بلا لیا گیا تھا۔
خرم راٹھور جرمنی میں پاکستانی سفارت خانے میں ڈپٹی ہیڈ آف مشن بھی رہ چکے ہیں۔

شیئر: