مہینوں پر محیط کشیدگی کے بعد گزشتہ ہفتے روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین میں ’سپیشل ملٹری آپریشن‘ کا اعلان کیا تھا جس کے بعد ان دونوں ممالک کے درمیان جنگ اب بھی جاری ہے۔
جنگی حالات میں لوگوں کو گمراہ کرنے کے لیے غلط معلومات بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی جاتی ہیں۔ یوکرین پر روسی حملے کے بعد بھی ایسی ہی کچھ ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نظر نہیں آتا۔
چوبیس فروری کو یوکرینی فوج کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا تھا جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ان کی جانب سے پانچ روسی لڑاکا طیارے اور ایک ہیلی کاپٹر لوہانسک ریجن کے اوپر مار گرائے ہیں۔
مزید پڑھیں
تاہم ان طیاروں اور ہیلی کاپٹر کو کتنے یوکرینی پائلٹس نے گرایا تھا، اس حوالے سے کوئی معلومات سرکاری طور پر مہیا نہیں کی گئی۔
اسی دوران سوشل میڈیا پر کئی صارفین کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس کے ذریعے دعویٰ کیا گیا کہ یوکرینی ایئر فورس کے ایک مگ 29 طیارے نے روس کے جدید ایس یو35 طیارے کو یوکرینی دارالحکومت کیف کے اوپر مار گرایا ہے۔
#BREAKING
Crazy footage of a MiG-29 of the Ukrainian Air Force shooting down a Su-35 fighter jet of #Russia’s Air Force over Ukraine’s capital #Kyiv today. Likely using the R-73 infrared homing missile. #Ukraine #RussiaInvadesUkraine #worldwar3 #WorldWarIII #WWIII pic.twitter.com/MWGRfhnexB— Ukrainelive (@Ukrainelive5) February 25, 2022