Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی فضائیہ کا دستہ مشقوں میں شرکت کے لیے امریکہ پہنچ گیا 

متعدد دوست ممالک ان مشقوں میں شرکت کررہے ہیں( فوٹو ایس پی اے)
سعودی فضائیہ کا ایک دستہ امریکہ میں ’سرخ پرچم 2022‘ مشقوں میں شرکت کے لیے امریکی ایئر بیس ’نلس‘ پہنچا ہے۔ 
ائیر فورس کے دستے کے کمانڈر شہزادہ طلال بن عبدالعزیز بن بندر اور مشقوں میں شامل متعدد افسران نے خیر مقدم کیا۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شہزادہ طلال بن عبدالعزیز نے کہا کہ فضائی مشقوں میں شرکت کےلیے تمام دستے پہنچ گئے ہیں۔ 

مشقوں میں ایف 15 ایس ای  طیارے شامل ہوں گے( فوٹو ایس پی اے)

مشقوں میں ایف 15 ایس ای کے چھ  طیارے جو کثیر المقاصد ہیں شامل ہوں گے۔ متعدد دوست ممالک ان مشقوں میں شرکت کررہے ہیں۔ 
سعودی کمانڈر نے کہا کہ سعودی فضائیہ کا دستہ جدید الیکٹرانک جنگ کے ماحول اور حربی صورتحال سے خود کو مانوس کرنے کے لیے 8 ویں بار فوجی مشقوں میں شرکت کررہا ہے۔ سعودی فضائیہ کے جوانوں کی حربی استعداد کی آزمائش ہوگی اور حقیقی معرکوں میں لڑنے کے لیے فائدہ ہوگا۔ 
یاد رہے کہ سعودی فضائیہ سرخ پرچم مشق میں پہلے سے طے شدہ تربیتی سکیموں کے تحت حربی استعداد بڑھانے کے  لیے شریک ہورہی ہے۔ ان مشقوں کے دوران تیاری اور جنگ کے مختلف طریقوں میں پیش رفت سے استفادہ کیا جائے گا۔ 

شیئر: