Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قطر میں افغان پناہ گزین، ’ایسی کوئی وجہ نہیں کہ واپس افغانستان جائیں‘

عبداللہ کا کہنا تھا کہ ’طالبان نہیں چاہتے کہ کوئی ملک چھوڑ کر جائے۔‘ (فوٹو اے ایف پی)
قطر میں واقع ٹاؤن ہاؤسز میں مفت رہائش، کھانوں اور وائی فائی سے لطف اندوز ہوتے افغان پناہ گزین طالبان کے ان دعوؤں کی نفی کرتے ہیں کہ افغانستان چھوڑ کے جانے والے مشکل زندگی گزار رہے ہیں۔
غیر یقینی مستقبل کے باوجود دوحہ کے پارک ویو ولاز میں رہنے والے افغانوں کا کہنا ہے کہ ایسی کوئی وجہ نہیں کہ وہ واپس افغانستان جائیں۔
قطر کے راستے 75 افغان شہریوں کا انخلا ہوا ہے۔ پارک ویو ولاز میں ایک سو افغان پناہ گزین رہتے ہیں۔ یہ ولاز فٹ بال ورلڈ کپ کے لیے آنے والے غیر ملکی حکام کے لیے بنائے گئے تھے۔
دو سو کے قریب مزید افغان شہری قریب واقع ایک امریکی کیمپ میں رہتے ہیں جہاں سے انہیں امریکہ بھیجا جائے گا۔
گذشتہ اتوار کو طالبان ترجمان ذبیع اللہ مجاہد نے کہا تھا کہ قطر اور ترکی میں افغان شہری بہت برے حالات میں رہ رہے ہیں۔
تاہم افغان پناہ گزین اس بات سے اتفاق نہیں کرتے۔ تہمینہ ہیراوائی نے بتایا کہ ’میں یہاں واک کر سکتی ہوں اور محفوظ محسوس کرتی ہوں۔ افغانستان میں رہ کر اپنے تاریک مستقبل کے خواب دیکھنے سے یہ جگہ بہتر ہے۔ جب طالبان کی حکومت نہیں ہوگی تو میں ضرور افغانستان جاؤں گی۔‘
گذشتہ برس جب طالبان کی حکومت آئی تو تہمینہ ہیراوائی ایک ماہ بعد اکاؤنٹینسی میں ڈگری حاصل کرنے والی تھیں۔ وہ ان دو سو افراد میں شامل ہیں جنہیں امریکہ پہنچایا جائے گا اور اب وہ امریکہ میں تعلیم حاصل کرنا چاہتی ہیں۔
پارک ولاز میں وہ گائیڈز کے ذریعے پارکس، میوزیم یا کھیل کےلیے جا سکتے ہیں۔ لیکن گذشتہ چار ماہ سے مستقل گھر ملنے کے انتظار میں وہ پریشان ہیں۔
حکام نے ان کے لیے مینٹل ہیلتھ کلینک کھولا ہے۔ قالین باف کمال الدین اپنے خاندان کے ساتھ قطر پہنچے تھے اور ان کا کہنا ہے کہ سب بے یقینی کا شکار تھے۔

قطری حکام نے افغان پناہ گزینوں کے لیے مینٹل ہیلتھ کلینک کھولا ہے (فوٹو اے ایف پی)

’اگرچہ ہمیں باہر جانے کی اجازت نہیں اور تھوڑا مشکل ہے لیکن انہوں نے ہماری اچھی دیکھ بھال کی۔ ہمیں یہاں رہنے میں کوئی مسئلہ نہیں۔ طالبان کو علم نہیں کہ ہم کیسے رہ رہے ہیں۔‘
ایک اور افغان شہری عبداللہ کا کہنا تھا کہ ’طالبان نہیں چاہتے کہ کوئی ملک چھوڑ کر جائے۔‘
قطری حکام نے بھی طالبان کے تبصرے پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ قطر نے امن معاہدہ کروانے میں اہم کردار ادا کیا ہے، پناہ گزینوں کی مدد کی اور ہزاروں ٹن امداد افغانستان بھیجی۔

شیئر: