سعودی صدر شوری کی رباط میں پارلیمانی مکالمہ فورم میں شرکت
سعودی صدر شوری کی رباط میں پارلیمانی مکالمہ فورم میں شرکت
جمعہ 4 مارچ 2022 19:45
باہمی تعاون کے فروغ کےلیے پارلیمانی اداروں کے کردار پر بحث کی گئی ہے۔( فوٹو ایس پی اے)
سعودی مجلس شوری کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبداللہ بن محمد آل الشیخ رباط میں لاطینی امریکہ اور کیریبین ممالک کے پارلیمانی مکالمہ فورم میں شرکت کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق عرب دنیا، افریقہ، لاطینی امریکہ اور کیریبین ممالک میں قانون ساز سمبلیوں کے درمیان پارلیمانی مکالمہ فورم کے شرکا نے باہمی تعاون کو فروغ دینے کے سلسلے میں پارلیمانی اداروں کے کردار پر بحث کی ہے۔
انہوں نے افریقہ، عالم عرب، لاطینی امریکہ اور کیریبین ممالک کے درمیان تجارتی و اقتصادی لین دین اور مستقبل میں تجارتی رشتے مضبوط بنانے کے طریقوں پر بھی بات چیت کی ہے۔
فورم کا مقصد تعلقات اور اقتصادی سفارتکاری کو مضبوط بنانا، باہمی دلچسپی کے امور پر پارلیمانی مکالمے، تعاون کے پروگرام کا فروغ اور تجربات کا تبادلہ کرنا ہے۔
یاد رہے کہ سعودی شوری کا وفد شیخ ڈاکٹر عبداللہ آل شیخ کی قیادت میں رباط میں ہے۔ وفد میں ڈاکٹر سلطان آل فارح، ڈاکٹر ایمان الزھرانی اور ڈاکٹر امیرۃ الجعفری ارکان شوری شامل ہیں۔