Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی مجلس شوری کے صدر کی اردنی وزیراعظم سے ملاقات 

سعودی عرب اور اردن کے تعلقات گہرے اور تاریخی ہیں(فوٹو ایس پی اے)
سعودی مجلس شوری کے صدر شیخ ڈاکٹرعبداللہ بن محمد آل الشیخ نےجمعے کو اردنی وزیراعظم ڈاکٹر بشرالخصاونہ سےملاقات کی ہے۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق اردنی وزیراعظم نے کہا کہ ’سعودی عرب اور اردن کے تعلقات گہرے اور تاریخی ہیں۔ شاہ عبداللہ ثانی اور شاہ سلمان عبدالعزیز دوطرفہ تعلقات کو آگے بڑھانے میں ذاتی دلچسپی رکھتے ہیں‘۔ 
اردنی وزیراعظم نے مزید کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ مضبوط تعلقات پر فخر ہے۔ اردن امن و استحکام اور سرحدوں کے تحفظ کے لیے مملکت کے ہر اقدام میں اس کے ساتھ کھڑا ہے‘۔ 
ڈاکٹر بشر الخصاونہ نے مملکت میں ترقیاتی سکیموں اور پروگرام خصوصا نیوم منصوبے کے حوالے سے کہا کہ ’یہ سارے پروگرام شاہ سلمان اور سعودی ولی عہد کے ترقیاتی وژن 2030 کے تحت عمل میں لائے جارہے ہیں۔ نیوم منصوبہ مملکت اور اردن اور مصر کا مشترکہ منصوبہ ہے۔ اس سے معاشی حالات بہتر ہوں گے۔ سرمایہ کاری سے تینوں ملکوں اور ان کے عوام کو بڑا فائدہ ہوگا‘۔
اس موقع پر صدر شوری نے کہا کہ ’سعودی مجلس شوری اعلی قیادت کی ہدایت اور خواہش پراردنی پارلیمنٹ کے ساتھ تعاون اور مشترکہ جدوجہد کو آگے لے جانے کے لیے کوشاں ہے‘۔ 
انہوں نے کہا کہ ’مختلف شعبوں میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کا استحکام اور بامقصد تعاون کے مزید مواقع پیدا کرنے اور اس حوالے سے سہولتیں پیدا کرنے میں دونوں ملکوں کا مفاد مضمر ہے‘۔
اس موقع پراردنی پارلیمنٹ کے ارکان اورعمان میں متعین سعودی سفیر اور اردن کے عہدیدار بھی موجود تھے۔

شیئر: