Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں کورونا کے 317 نئے مریض، 668 شفایاب

’دو مریض ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 422 کی حالت نازک ہے‘ (فوٹو: واس)
سعودی وزارت صحت نے کہا ہے کہ آج اتوار کو کورونا کے 317 نئے مریضوں کا اندراج ہوا ہے جبکہ 668 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ ’دو مریض ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 422 کی حالت نازک ہے‘۔
وزارت نے بتایا ہے کہ ’مریضوں کی کل تعداد 747436 ہوگئی ہے، 727544 شفایاب ہوئے ہیں جبکہ 9008 ہلاک ہوئے ہیں‘۔

شیئر: