Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایک ہفتے میں کورونا ایس او پیز کی 21 ہزار سے زیادہ خلاف ورزیاں 

ریاض ریجن میں سب سے زیادہ خلاف ورزیاں سامنے آئی ہیں( فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ  گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 27 فروری سے5 مارچ تک مملکت بھر میں کورونا ایس او پیز کی 21 ہزار سے  زیادہ خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئی ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ریاض ریجن میں سب سے زیادہ 6 ہزار 322 خلاف ورزیاں سامنے آئی ہیں۔
  الشرقیہ ریجن میں 3 ہزار 176،  مدینہ منورہ ریجن میں 2 ہزار901 ، مکہ مکرمہ میں ایک ہزار 804 اور القصیم ریجن میں ایک ہزار 554 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئی ہیں۔ 
وزارت داخلہ نے بتایا کہ مملکت کے تمام  ریجنوں میں سب سے کم خلاف ورزیاں حدود شمالیہ ریجن میں سامنے آئی ہیں، ان کی تعداد 329 رہی۔
بیان میں کہاگیا کہ حائل، الجوف، جازان، باحہ، نجران، تبوک اورعسیر ریجنوں میں بھی کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیاں ہوئی ہیں۔

شیئر: