Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی خواتین دفاعی شعبے اور لیڈر شپ میں آگے

مملکت میں صنفی مساوات تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے(فوٹو عرب نیوز)
امریکہ میں متعین سعودی سفیر شہزادی ریما بنت بندر نے مملکت میں صنفی مساوات بالخصوص فوجی شعبے میں ’فاسٹ ٹریک‘ کی تعریف کی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق مملکت نے فروری 2021 میں دفاعی شعبے میں خواتین سے درخواستیں وصول کیں۔ خواتین فوجیوں کا پہلا بیج گزشتہ سال ستمبر میں 14 ہفتے کے تربیتی پروگرام سے فارغ التحصیل ہوا ہے۔
7 مارچ کو ریاض میں ورلڈ ڈیفنس شو میں ایک تقریر میں شہزادی ریما نے کہا کہ ’مملکت میں صنفی مساوات تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے۔ دو سال پہلے اعلان کے بعد سے ہم نے اپنے بھرتیوں کو اب فرنٹ لائنوں پر دیکھا ہے۔‘
انہوں نے کہا کہ ’ ہم ایک نوجوان قوم ہیں جن کی دو تہائی عمر 35 سال سے کم ہے اور یہ ناممکن ہے کہ خواتین کو فوج میں حصہ لینے کی اجازت نہ دی جائے۔ وہ مملکت کی کامیابی کے لیے اہم ہیں۔‘
شہزادی ریما کے مطابق خواتین تنازعات کو حل کرنے میں انتہائی مہارت رکھتی ہیں اورانہوں نے اپنی زندگی سے ایسی مثالیں پیش کیں جہاں خواتین نے خاندان اور کاروبار میں امن کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
امریکہ میں متعین سعودی سفیر نے کہا کہ سعودی عرب نے فوج میں کام کرنے والے مردوں اورعورتوں کے لیے یکساں تنخواہ کی ہے۔
شہزادی ریما نے وبائی امراض کے دوران خواتین کارکنوں کی کوششوں کی بھی تعریف کی اور کہا کہ ان کے کام سے ملک میں اموات اور انفیکشن کی شرح کو کم کرنے میں مدد ملی۔

شیئر: