شہزادی ریما اولمپک 2032 کمیٹی کی رکن منتخب
جمعرات 14 اکتوبر 2021 11:25
’شہزادی ریما نے 2032 میں اولمپک مقابلوں کے میزبان ملک کی ووٹنگ میں حصہ لیا تھا‘ (فوٹو: سبق)
امریکہ میں سعودی عرب کی سفیر شہزادی ریما بنت بندر کو برسبن 2032 میں منعقد ہونے والے اولمپک مقابلوں کی کمیٹی کا رکن منتخب کیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق شہزادی ریما اولمپک کونسل میں سعودی اولمپک کونسل کی نمائندہ ہیں۔
اس سے قبل شہزادی ریما نے 2032 میں اولمپک مقابلوں کے میزبان ملک کی ووٹنگ میں حصہ لیا تھا۔
یہ ووٹنگ ٹوکیوں میں منعقد ہونے والے اولمپک مقابلوں میں ہوئی تھی۔