Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیرملکی نے سعودی کو پارٹنر بنا کر کاروبار کو قانونی بنالیا

کمپنی نے اصلاح حال کی درخواست مہلت کے دوران دی تھی (فوٹو: ٹوئٹر)
سعودی وزارت تجارت نے کہا ہے کہ سالانہ  19 ملین ریال آمدنی والی ایک کمپنی خود کو قانون کے دائرے میں لائی ہے۔
کمپنی نے اصلاح حال کی درخواست مہلت کے دوران دی تھی جسے منظورکرلیا گیا۔ 
اخبار 24 کے مطابق وزارت تجارت نے بیان میں کہا کہ ’سعودی شہری کے نام پرغیرملکی اپنا کاروبار کررہا تھا اور 8 برس سے سعودی مارکیٹ میں موجود تھا۔ 
کمپنی بلڈنگ لفٹ تیار کرتی تھی۔ سالانہ آمدنی 19 ملین ریال سے زیادہ تھی۔
وزارت تجارت نے بتایا کہ ’کمپنی نے اصلاح حال کے لیے دی گئی مہلت کے دوران درخواست دی تھی۔ ایک سعودی شہری کو اپنا کاروباری شریک بنا کاروبار کو قانونی شکل دی ہے‘۔
وزارت کے بیان میں کہا گیا کہ’ اب کمپنی کا تمام کاروبار قانون کے مطابق ہوچکا ہے۔اس کے کارکنان میں سعودی شامل ہوگئے ہیں‘۔ 

شیئر: