Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بلدیہ مکہ کی پہلی خاتون سربراہ، العنود البقمی

سعودی خواتین زندگی کے ہر شعبے میں کامیابی حاصل کررہی ہیں (فوٹو: عاجل)
العنود بنت منسی البقمی نے مکہ مکرمہ کی العتیبیہ بلدیاتی کونسل کی چیئرپرسن کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔ البقمی پہلی خاتون ہیں جنہیں مکہ مکرمہ کی کسی بلدیاتی کونسل کی سربراہی دی گئی ہے۔ 
عکاظ اخبار کے مطابق مکہ مکرمہ کے قائم مقام میئر صالح الترکی نے العنود البقمی کو العتیبیہ بلدیاتی کونسل کا چیئرپرسن تعینات کردیا۔ 
العنود البقمی نے اس اعزاز کی بابت اپنے تاثرات دیتے ہوئے کہا کہ مکہ مکرمہ میں اتنی بڑی ذمہ داری کا ملنا باعث فخر ہے۔ اس سے مجھے مقدس شہر کے لیے زیادہ سے زیادہ اور بہتر سے بہتر کام کرنے کی تحریک ملی ہے۔  
البقمی پہلی خاتون ہیں جنہیں مکہ مکرمہ کی بلدیاتی کونسل کی سربراہی دی گئی ہے۔ یہ اس بات کا بھی ثبوت ہے کہ سعودی خواتین زندگی کے ہر شعبے میں کامیابی کے جھنڈے گاڑ رہی ہیں۔ 
مزید پڑھیں
البقمی نے کہا کہ وہ اپنے اعزاز کو برحق ثابت کرنے کے لیے تن دہی سے کام لیں گی۔ وہ وطن عزیز کی مخلص بیٹی کی حیثیت سے العتیبیہ بلدیاتی کونسل کی ہر ممکن خدمت کریں گی۔ یہ منصب میرے لیے اعزاز اور ذمہ داری ہے۔ 
البقمی نے توجہ دلائی کہ یہ تقرری اس بات کا بھی ثبوت ہے کہ ہماری حکومت سعودی خواتین کو تعمیر و ترقی کے عمل میں اپنا حصہ ڈالنے کے بھرپور مواقع فراہم کررہی ہے۔ حکومت چاہتی ہے کہ سعودی خواتین کلیدی عہدوں پر فائز ہوکر اپنی بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں اور وطن کی خدمت بڑھ چڑھ کر کریں۔ 
البقمی نے کہا کہ وہ اپنی تقرری پر میئر صالح الترکی، سیکریٹری عبداللہ الزایدی کا شکریہ ادا کرنا ضروری سمجھتی ہیں اور یہ یقین دلایا چاہتی ہیں کہ وہ قیادت کے اعتماد  پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کریں گی اور اس سلسلے میں ادنی فروگزاشت سے کام نہیں لیں گی۔ 

 

واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: