Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جبل احد پر خاتون آئس کریم فروخت کرنے لگی

یہ خواتین کو اپنے قدموں پر کھڑے کرنے والا دور ہے۔(فوٹو سبق)
سعودی عرب مدینہ منورہ میں جبل احد کے مقام پر جہاں لاکھوں افراد زیارت کے لیے آتے ہیں ایک سعودی خاتون فوڈ ٹرک پر آئسکریم فروخت کرنے لگی۔
سبق ویب کے مطابق سعودی خاتون ’امیرہ’ نے بتایا کہ ’بعض لوگ سمجھتے ہیں کہ لڑکیوں کو آئسکریم فروخت کرنا مناسب نہیں ہے‘۔
’میرے خیال میں اس میں کوئی قباحت نہیں ہم جس دور میں زندگی گزار رہے ہیں یہ خواتین کو اپنے قدموں پر کھڑے کرنے والا دور ہے۔ ہماری قیادت خواتین کو زندگی کے مختلف شعبوں میں قسمت آزمائی کے موقع فراہم کر رہی ہے‘۔
امیرہ نے کہا کہ ’چار ماہ سے فوڈ ٹرک پر آئسکریم فروخت کررہی ہوں اور لوگ حوصلہ افزائی کر رہے ہیں‘۔
سعودی خاتون کا کہنا تھا کہ ’کورونا وبا  کی وجہ سے لاک ڈاون میں کمی کے بعد آئس کریم فروخت کرنے کا سلسلہ شروع کیا ۔ صفائی کا اہتمام اور وائرس سے بچاو کی پابندی کرتی ہوں۔ گاہکوں سے اس کی پا بندی بھی کراتی ہوں۔ مجھے خوشی ہے کہ لوگ اس بات کو پسند کر رہے ہیں اور میرا کاروبار اچھا چل رہا ہے‘۔
امیرہ نے بتایا کہ’ گورنر مدینہ اور نائب گورنر نے فوڈ ٹرک سے آئس کریم کا کاروبار شروع کرنے میں تعاون کیا جس پر شکر گزار ہوں‘۔
انہوں نے کہا کہ ’مدینہ منورہ مسلمانان عالم  مرکز ہے۔ یہاں دنیا بھر سے لوگ زیارت کے لیے آتے ہیں۔ میں سمجھتی ہو کہ زائرین یہ دیکھ کر کے ایک سعودی خاتون اپنی روزی محنت کرکے خود کما رہی ہے۔ اس کا اچھا اثر لیں گے اور میرا کاروبار مسلم خواتین کے لیے نظیر بنے گا‘۔

شیئر: