Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نظرثانی شدہ ضابطہ اخلاق: پارلیمنٹیرینز کو انتخابی مہم چلانے کی اجازت

الیکشن کمیشن نے وزیراعظم عمران خان کو لوئر دیر میں جلسہ کرنے سے روک دیا۔ فائل فوٹو: اے ایف پی
پاکستان میں الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے بعد انتخابی مہم چلانے کے لیے نظرثانی شدہ ضابطہ اخلاق کی منظوری دے دی ہے۔
جمعے کو الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق 10 مارچ 2022 کو کوڈ آف کنڈکٹ  پر نظرثانی کر کے تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے بعد نیا ضابطہ اخلاق جاری کیا گیا ہے۔
نظرثانی شدہ ضابطہ اخلاق کے تحت پارلیمنٹیرینز کو الیکشن کمپین میں حصہ لینے کی اجازت دی گئی ہے لیکن پبلک آفس ہولڈرز پر انتخابی مہم میں حصہ لینے پر بدستور پابندی رہے گی۔
اعلامیے کے مطابق وزیراعظم عمران خان جو خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے سلسلے میں جمعے کو لوئر دیر میں جلسہ کرنے والے ہیں، ان کو بھی ایسا کرنے سے منع کر دیا گیا ہے۔

شیئر: