Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شوہر کی موت کی اطلاع کے باوجود نیوز ریڈر خبریں پڑھتی رہی

چھتیس گڑھ۔۔۔۔ٹی وی نیوز ریڈر کو چھتیس گڑھ میں ٹی وی پر خبریں پڑھتے ہوئے اپنے شوہر کی حادثے میں ہلاکت کی اطلاع ملی۔ابھی خبریں پڑھتے ہوئے انہیں 15منٹ ہی ہوئے تھے کہ انہوں نے ایک کار حادثے کی اطلاع ناظرین تک پہنچائی جس میں 3افراد ہلاک ہوئے تھے۔ 28سالہ نیوز ریڈر سپریت کور نے براہ راست مقامی رپورٹر سے کہا کہ وہ اس حادثے کی مزیدتفصیلات سے سامعین کو آگاہ کرے تاہم رپورٹر نے مرنیوالوں کے نام نہیں بتائے لیکن جلد ہی پتہ چل گیا کہ حادثے میں مرنیوالوں میں اس کا شوہر بھی ہے۔نیوز ریڈر نے بڑے صبر و سکون کا مظاہرہ کیا اور وہ مزید 10منٹ تک خبریں پڑھتی رہی لیکن جیسے ہی خبریں ختم کرکے ہٹی پھوٹ پھوٹ کر رونے لگی۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ حادثہ کار اور ٹرک میں ہوا تھا- یہ ٹرک کار کے پیچھے سے ٹکرایا تھا جس کے نتیجے میں 3افراد ہلا ک اور 2زخمی ہوئے تھے۔ نیوز ریڈر کا شوہر مرنیوالوں میں شامل تھا۔بعد میں ایک سینیئر ایڈیٹر نے بتایا کہ جب وہ خبریں پڑھ رہی تھی تو اسےخبرمیں درج نمبرپلیٹ سے  معلوم ہوگیا تھا کہ حادثے کا شکار ہونیوالی گاڑی اس کے شوہر کی ہے اگر چہ رپورٹر نے مرنیوالوںکے نام نہیں بتائے تھے لیکن ہم اپنے طور پرمعلومات حاصل کی تو اس کا علم ہوچکا تھا لیکن نیوز ریڈر کو پوری تفصیلات نہیں بتائیں کیونکہ وہ اس وقت خبریں پڑھ رہی تھیں۔آئی بی سی240نامی چینل ہندی میں خبریں نشر کرتا ہے-چینل نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ سپریت کور نے خبریں پڑھتے ہوئے صورتحال کو اچھی طرح ہینڈل کیا۔اس سے فرائض کیلئے اس کی لگن اور پیشہ ورانہ صحافت کا احساس ہوتا ہے۔نیوز پڑھنے کے بعد خاتون روتے ہوئے اپنے عزیزوں کوفون کرتی رہی اس کے بعد وہ جائے وقوعہ پر بھی گئی۔وہ چینل کے ساتھ 9سال سے کام کررہی ہیں اور سامعین میں بڑی مقبول ہیں۔

شیئر: