نجران شرورہ شاہراہ شمسی توانائی سے روشن ہوگی
یہ کام وزارت توانائی کے تعاون سے انجام دیا جائے گا(فوٹو الوطن)
سعودی وزارت نقل و حمل نے شرورہ نجران روڈ کو ٹریفک حادثات سے بچانے کے لیے شمسی توانائی سے روشن کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کی تیاری کی جا رہی ہے۔
الوطن اخبار کے مطابق وزارت نقل و حمل شرورہ نجران روڈ کے بھجہ چوراہے پر الیکڑک پول لگانے کا عندیہ دیا ہے۔ وزارت پورے علاقے میں شمسی توانائی سے چلنے والے الیکٹرک پول لگائےگی۔ یہ کام وزارت توانائی کے تعاون سے انجام دیا جائے گا۔
وزارات کا کہنا ہے کہ’ پورے علاقے کے قریوں اور شہروں کی سڑکوں کو روشن کرنے کے لیے شمسی توانائی سے فائدہ اٹھایا جائے گا‘۔
مملکت تجدد پذیر توانائی سے بڑے پیمانے پر استفادے کا پروگرام بنا رہی ہے۔ یہ کثیر المقاصد ہے۔ اس کے تحت اقتصادی وسائل میں تنوع بھی پیدا کرنا اور کاربن کے اخراج میں تخفیف بھی ہے۔
مملکت کی کوشش ہے کہ سیال فیول کا استعمال بتدریج ختم کردیا جائے۔