Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 190 موٹر سائیکل ضبط

’موٹر سائیکلوں کے لیے بھی ٹریفک قوانین ہیں جن کی پابندی کرنا ضروری ہے‘ ( فوٹو: تواصل)
محکمہ ٹریفک نے متعدد خلاف ورزیوں پر 190 موٹر سائیکل ضبط کئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’ضبط شدہ موٹر سائیکل سوار ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کر رہے ہیں‘۔
محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ ’جس طرح گاڑیوں کو ٹریفک ضوابط کی پابندی کرنی ہے  جیسے نمبر پلیٹ، سرکاری دستاویزات اور دیگر قواعد وضوابط و غیرہ جس کی خلاف ورزی پر گاڑی ضبط ہوسکتی ہے‘۔
’اسی طرح موٹر سائیکلوں کے لیے  بھی ٹریفک قوانین ہیں جن کی پابندی کرنا ضروری ہے‘۔
محکمے نے موٹر سائیکل چلانے کا شوق رکھنے والوں کو ہدایت کی ہے کہ ’ٹریفک قوانین میں موٹر سائیکلوں کے لیے واضح قوانین موجود ہیں‘۔
’ان قوانین کا احترام کرنا بہت ضروری ہے ، بصور ت دیگر جرمانہ اور ضبط کی سزا ہوگی‘۔

شیئر: