سکول ٹیچر نرسری کے بچوں کو تحائف دینے کا خواب پورا نہ کرسکی
سکول ٹیچر نرسری کے بچوں کو تحائف دینے کا خواب پورا نہ کرسکی
پیر 14 مارچ 2022 5:16
شوہر نے حادثے کے بعد شوہر نے بچوں کے تحائف سکول پہنچائے۔ (فوٹو: العربیہ)
سعودی عرب کے صامطہ شہر میں نرسری کے بچوں اور بچیوں کے لیے تحائف لے جانے والی ٹیچر ٹریفک حادثے میں ہلاکت کی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔
جازان کے گورنر شہزادہ محمد بن ناصر بن عبدالعزیز نے سکول ٹیچر غصون نجمی کی ٹریفک حادثے میں ہلاکت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق سکول ٹیچر کے شوہر نے بتایا غصون نجمی چار بچوں کی ماں اور امید سے تھیں۔ سکول کے بچوں کے لیے تحائف تیار کیے تھے لیکن ٹریفک حادثے کے باعث اس کا خواب شرمندہ تعبیر نہ ہوسکا۔ وہ چاہتی تھی کہ نرسری کے بچوں کو کامیابی پر تحائف دیے جائیں۔
الطرشیہ سے صامطہ جانے والے ایک گاڑی کے ڈرائیور نے اوور ٹیک کرکے حادثہ کیا۔ حادثے کے بعد شوہر نے نرسری کے بچوں کے تحائف سکول پہنچائے۔
سکول ٹیچر کے شوہر نے بتایا کہ اسے نرسری کے بچوں سے انتہائی پیار تھا۔ وہ ٹیچنگ کا کام جنونی انداز میں کرتی تھی۔
غصون ہمیشہ سکول پہنچ کر واٹس اپ پر سکول خیریت سے پہنچ جانے کی اطلاع دیتی تھی۔
شوہر کا کہنا تھا کہ ایک نامعلوم شخص نے رابطہ کرکے اطلاع دی کہ غصون کی گاڑی ٹریفک حادثے سے دوچار ہوگئی ہے اور بہت مشکل میں ہے۔ فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچا تو پتا چلا کہ ایمبولینس اسے ہسپتال لے گئی ہے جہاں پہنچنے پر موت کی اطلاع سننے کو ملی۔
غصون نجمی بہت مخلص تھی۔ میرا اور بچوں کا بے حد خیال رکھتی تھی۔ سکول میں اپنی خوش اخلاقی اور ڈیوٹی انجام کے حوالے سے مشہور تھی۔
صامطہ کے شہریوں نے بچوں کے تحائف کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔
سکول ٹیچر کے نماز جنازہ میں صامطہ میں محکمہ تعلیم کے ڈائریکٹر، اعلیٰ عہدیدار، جج اور عوام کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ جازان ریجن کی دوسری کمشنریوں کے شہری بھی نماز جنازہ میں شریک ہوئے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق جازان کے گورنر شہزادہ محمد بن ناصر بن عبدالعزیز اور نائب گورنر نے سکول ٹیچر غصون بنت عبداللہ نجمی کی ٹریفک حادثے میں ہلاکت پر اظہار تعزیت کیا ہے۔
یاد رہے کہ سکول ٹیچر غصون امتحانات کے بعد طلبہ کے لیے گھر سے تحائف لے کر سکول جاتے ہوئے ٹریفک حادثے کا شکار ہوکر ہلاک ہوگئی تھی۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کیخبروں کے لیے”اردو نیوز“گروپ جوائن کریں