ممبئی ۔۔۔۔اداکارہ سارہ خان نے ان خبروں کو بے بنیاد قراردیا ہے کہ پاکستان میں حکام نے انہیں جیل بھیج دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے معلوم نہیں کہ یہ خبریں کون پھیلارہا ہے۔ واضح رہے کہ ٹی وی اداکارہ پاکستان میں تھیں جہاں ان کا ویزہ ختم ہوچکا تھا۔ مجھے حکام نے کہا کہ میں اپنے این او سی کیلئے انتظار کروں ۔ اس وقت اپنے فائیواسٹار ہوٹل میں تھی، پولیس کی حراست میں بھی نہیںتھی ۔ میں نے کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا۔پاکستانی حکام کی طرف سے این او سی کا انتظار تھا۔ پروازکے مسئلے کے باعث میرے ویزے کی مدت ختم ہوچکی تھی جس پر امیگریشن حکام نے کہا کہ مجھے این اوسی لینا ہوگاجس پر مجھے پاکستان میں کچھ ٹھہرنا پڑا اور این اوسی مل گیا اور اس کے بعد واپس ممبئی آئی۔ نہ تو مجھے گرفتار کیا گیا اور نہ ہی روکا گیا۔این او سی وہاں کی وزارت کی سطح پر ملتا ہے۔ پاکستان کے دورے میں سوشل میڈیا پر متحرک رہی۔ مجھے سمجھ نہیں آتا کہ لوگ اس طرح کی افواہیں کیوں اڑاتے ہیں۔ اس وقت میں اپنے شوکی شوٹنگ میں مصروف ہوں۔