نئی دہلی۔۔۔۔ڈاکوؤں نے نئی دہلی سے پٹنہ جانیوالی راجدھانی ایکسپریس میں مسافروں سے لاکھوں روپے نقدی اور سونے کے زیورات چھین لئے اور فرار ہوگئے۔ یہ واقعہ یوپی میں مغل سرائے اور بہار کے بکسر ریلوے اسٹیشنوں کے درمیان پیش آیا۔واقعہ کے بعد ٹرین میں مسافروں کی حفاظت کیلئے سوار پولیس ٹیم کے6 ارکان کو معطل کردیا گیا ۔مسافروں نے شکایت کی کہ ڈکیتی میں ریلوے کا عملہ ملوث ہے کیونکہ بوگیوں کے درواز ے کھلے ہوئے تھے۔پولیس اس شکایت پر ایک بوگی کے اٹینڈنٹ سے پوچھ گچھ کررہی ہے۔ متعدد مسافروں کا کہنا تھا کہ ڈاکو ان کے زیورات ، لیپ ٹاپ ، موبائل فون ، نقدی اور دیگر قیمتی اشیاء لیکر فرار ہوئے ہیں۔اس واقعہ کے بعد ٹرینوں میں حفاظتی انتظامات کے بارے میں کئی سوالات کھڑے ہوگئے۔ ریلوے وزیر سریش پربھو نے اپنے ٹویٹ میں ریلوے بورڈ کے چیئرمین کو ہدایت کی کہ وہ واقعہ پر بہار کے چیف سیکریٹری سے رابطہ رکھیں۔انہوں نے ریلوے پروٹیکشن فورس کے ڈائریکٹر جنرل کو بھی ہدایت کی کہ وہ معاملے میں فوری کارروائی کریں۔
ہندوستانی ٹرین میں ڈکیتی کی واردات
اتوار 9 اپریل 2017 3:00
نئی دہلی
ہندوستانی
ٹرین
راجدھانی ایکسپریس
ڈکیتی
واردات
مسافروں
زیورات
لیپ ٹاپ
موبائل
نقدی
پوچھ گچھ
ریلوے عملہ
ملوث
پٹنہ