سعودی ڈاکٹر نے آپریشن کرکے فرانسیسی شہری کی بینائی بحال کردی
سعودی ڈاکٹر نے آپریشن کرکے فرانسیسی شہری کی بینائی بحال کردی
جمعرات 17 مارچ 2022 5:37
ڈاکٹر ابوخشبہ رابغ سکالر شپ پر اعلیٰ تعلیم کے لیے فرانس میں ہیں (فوٹو: العربیہ)
سعودی ڈاکٹرعمرو عبدالعال ابوخشبہ نے نئی ٹیکنالوجی کی مدد سے آپریشن کرکے فرانسیسی شہری کی بینائی بحال کر دی ہے۔ شہری ایک ماہ قبل جھگڑے کے دوران بینائی سے محروم ہوگیا تھا۔
ڈاکٹر ابوخشبہ رابغ میں کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی کی طرف سے سکالر شپ پر اعلیٰ تعلیم کے لیے فرانس گئے ہوئے ہیں۔
العربیہ نیٹ سے گفتگو کرتے ہوئے ابو خشبہ نے کہا کہ فرانسیسی شہری کی ایک ماہ قبل لڑائی ہو گئی تھی۔ اس دوران اس کی دائیں آنکھ زخمی ہو گئی اور آنکھ کے اندر قورنیہ اپنی جگہ سے ہٹ گیا تھا۔ عام طور پر کھیلوں اور لڑائی جھگڑوں کے دوران ایسا ہوجاتا ہے۔
ڈاکٹرعمرو عبدالعال ابوخشبہ نے کہا کہ قورنیہ کی پیوند کاری کے کئی طریقے ہیں۔ اگر آنکھ کا پردہ نہ ہو تو ایسی صورت میں قورنیہ کو طبی شکل میں اپنی جگہ لگانا ممکن نہیں ہوتا۔ اس کے لیے مختلف طریقہ اختیار کرنا پڑتا ہے۔ روایتی طریقے بھی ہیں لیکن انہوں نے فرانسیسی شہری کی بینائی بحال کرنے کا جو طریقہ اختیار کیا وہ نیا تھا اوران کی اپنی اختراع تھی۔
ڈاکٹر ابو خشبہ نے بتایا کہ آپریشن میں اطالوی طرزکے لینس استعمال کیے جس میں کامیابی ملی۔
ابو خشبہ نے بتایا کہ مریض کےعلاج کے لیے لینس منگوایا اور میڈیکل ٹیم سے تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ دوسرا مریض تھا جس کا اس طرح کا آپریشن کیا گیا۔
سعودی ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ آپریشن ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہا۔ آپریشن کے دوران لینس باہر سے نصب کیا اور اندر سے صفائی کی گئی۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کیخبروں کے لیے”اردو نیوز“گروپ جوائن کریں