Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گورنر مکہ شہزاد خالد الفیصل سے سفیر پاکستان کی ملاقات

مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے( فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب مکہ مکرمہ ریجن کے گورنر شہزادہ خالد الفیصل نے اتوار کو جدہ میں مملکت میں پاکستان کے نئے سفیر امیرخرم راٹھور سے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات کے دوران خوشگوار ماحول میں مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ امیر خرم راٹھور کو لیفٹننٹ جنرل ( ر) بلال اکبر کی جگہ سفیر مقرر کیا گیا ہے۔ نئے پاکستانی سفیر نے گزشتہ دنوں سعودی نائب وزیر برائے پروٹوکول افیئرز خالد بن فیصل الساحل کو اپنی اسناد سفارت پیش کی تھیں۔

شیئر: