Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہیلتھ کیئر کمپنی خود کو قانون کے دائرے میں لے آئی

کمپنی کی سالانہ آمدنی 86 ملین ریال سے زیادہ تھی( فوٹو الشرق الاوسط)
سعودی عرب جدہ میں ہیلتھ کیئر کی ایک کمپنی تجارتی پردہ پوشی کے جرم سے خود کو بچا کر قانون کے دائرے میں آگئی ہے۔
اخبار 24 کے مطابق وزارت تجارت نے بیان میں کہا کہ ہیلتھ کیئرکمپنی 39 سال سے سعودی مارکیٹ میں غیر قانونی طریقے سے کام کررہی تھی۔ سعودی کے نام سے غیرملکی اپنا کاروبار چلارہا تھا۔ اس کی سالانہ آمدنی  86 ملین ریال سے زیادہ تھی۔
وزارت تجارت نے کہا کہ سعودی حکومت نے تجارتی پردہ پوشی میں ملوث تمام کمپنیوں، اداروں اور افراد کو اصلاح حال کی مہلت دی تھی۔
 کمپنی نے مہلت کے دوران اصلاح حال کی درخواست دی تھی۔ ادارے کے مالکانہ حقوق ایک اور سعودی شہری کے نام منتقل کرکے اصلاح حال کرلی۔ اب یہ کمپنی سعودیوں کو روزگار بھی فراہم کرنے لگی ہے۔
مہلت سے فائدہ اٹھاکر اصلاح حال کے باعث اس کی 86 ملین ریال کی سالانہ آمدنی قانون کے دائرے  میں آگئی ہے۔

شیئر: