اسلام آباد...وزیراعظم نواز شریف نے مسلم لیگ (ن) کے تمام رہنماوں کو سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف سے متعلق متنازع بیانات جاری کرنے سے روک دیا۔ وزیراعظم نے متنازعہ بیانات کا نوٹس لیا ہے۔ نواز شریف نے کہا کہ پورا ملک جنرل (ر) راحیل شریف کے مثالی دور کا معترف ہے۔ واضح رہے کہ گورنر سندھ محمد زبیر کراچی آپریشن اور اسلامی فوجی اتحاد کی سربراہی کے حوالے سے متنازع بیان دیا تھا جس کی انہیں وضاحت کرنا پڑی تھی۔