مملکت میں ہوم ڈیلیوری سروس پر فی کس ماہانہ اوسط خرچ کتنا؟
سروے میں 39 فیصد خواتین کو شامل کیا گیا (فوٹو: الاقتصادیہ)
انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن اتھارٹی نے تازہ ترین جائزے کے نتائج جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مملکت میں ہوم ڈیلیوری سروس پر ماہانہ فی کس اوسط خرچ 256 ریال آرہا ہے۔
الاقتصادیہ کے مطابق جائزے میں بتایا گیا ہے کہ مملکت میں ہوم ڈیلیوری ایپلی کیشن کی مارکیٹ میں وسعت پیدا ہوئی ہے۔ 57 فیصد تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
مردوں کے مقابلے میں خواتین میں ہوم ڈیلیوری سروس کا رواج زیادہ پایا گیا ہے۔ ہوم ڈیلیوری ایپلی کیشن میں سب سے زیادہ کھانے پینے کی چیزیں طلب کی جا رہی ہیں۔ ان کے بعد ادویہ، طبی لوازمات اور نجی اشیا منگوائی جارہی ہیں۔ سب سے کم فرمائشیں الیکٹر آلات کی ہیں۔
جائزہ نگاروں کا کہنا ہے کہ ہوم ڈیلیوری ایپلی کیشنز استعمال کرنے والوں میں 80 فیصد کا کہنا ہے کہ انہیں ایپلی کیشن کے استعمال میں کوئی مشکل پیش نہیں آئی۔
جائزے میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ مملکت میں پوسٹل سروس کا استعمال 83 فیصد تک پہنچ چکا ہے۔
جائزہ نگاروں نے بتایا کہ 11 ہزار 90 افراد کو اس میں شامل کیا گیا تھا، ان کی عمریں 15 سے 64 سال کے درمیان تھیں۔ مملکت کے تیرہ ریجنز کو کوریج دی گئی۔
جائزے میں شامل 56 فیصد افراد کا تعلق سعودی شہریت سے تھا جبکہ 44 فیصد غیر ملکی تھے۔ ان میں مردوں کی تعداد 61 فیصد اور خواتین 39 فیصد شامل ہوئیں۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں