Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’فوڈ ہوم ڈلیوری اپیلی کیشن کی سعودائزیشن‘

کھانوں کی ہوم ڈلیوری کا حجم 4.5ارب ریال تک پہنچ گیا ہے۔فوٹو: ٹوئٹر
سعودی عرب میں کھانوں کی ہوم ڈلیوری کا حجم 4.5ارب ریال (1.2ارب ڈالر) تک پہنچ گیا ہے۔
 الوطن اخبار کے مطابق انتظامی اور مالیاتی مشاورت کے ماہر سعودی ادارے نے تازہ ترین جائزہ تیارکیا ہے۔ 
جائزے کے مطابق کھانوں کی ہوم ڈلیوری کے سلسلے میں سعودی مارکیٹ جی سی سی کے دیگر ممالک کے مقابلے میں سب سے بڑی ہے۔

سعودی مارکیٹ جی سی سی کے دیگر ممالک کے مقابلے میں سب سے بڑی ہے۔فوٹو: ٹوئٹر

 جائزے میں بتایا گیا ’ ہوم ڈلیوری اپیلی کیشن کا حجم 39 فیصد ہوگیا ہے جبکہ ریستوران سے صارفین کے لیے براہ راست کھانوں کی فرمائشوں کا حجم 61 فیصد ہوچکا ہے‘۔
’ 2023 ءتک سعودی عرب میں کھانوں کی ہوم ڈلیوری طلب کا حجم 1.9ارب ڈالر تک پہنچ جائے گا۔ سالانہ شرح نمو 13فیصد ہوگی‘۔

اپیلی کیشن استعمال کرنے والوں کی تعداد 2018 میں 61 لاکھ تک پہنچ گئی۔فوٹو: ٹوئٹر

 سعودی عرب میں کھانا طلب کرنے کی اپیلی کیشن استعمال کرنے والوں کی تعداد 2018 میں 61 لاکھ تک پہنچ گئی۔ 2020 کے دوران 26 فیصد تک اضافہ متوقع ہے۔
سعودی ٹرانسپورٹ اتھارٹی ریستورانوں کی جانب سے کھانوں کی ہوم ڈلیوری اپیلی کیشن کی سعودائزیشن کی تیاری کررہی ہے۔ اس حوالے سے قانون سازی ہورہی ہے۔
 

شیئر: