Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی میں امن بر قرار رکھنا چیلنج ہے ،اے ڈی خواجہ

کراچی...آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے کہا ہے کہ کراچی آپریشن سو فیصد کامیاب رہا ، اسے بر قرار رکھنا چیلنج ہے۔ دہشت گردی کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا ۔ پیر کوسعید آباد ٹریننگ سینٹر میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکار شہریوں کے محافظ اور خادم ہیں۔ ہمیں اچھائی کو بڑھانا اور برائی کو روکنا ہے۔ ہمارا کام مظلوموں کی داد رسی کرنے کے ساتھ ملزمان کو کٹہرے میں لانا ہے۔ سندھ پولیس کو سب سے بڑا چیلنج دہشت گردی کا درپیش ہے لیکن جس طرح پہلے سندھ پولیس کے جوان دہشت گردوں کے خلاف اگلی صفوں میں لڑتے رہے ہیں آئندہ بھی جرات و بہادری سے دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے پاکستان کو امن کا گہوارہ بنائیں گے۔کسی بااثر کے دباو میں آئے بغیر انصاف فراہم کرتے رہیں گے۔

شیئر: