Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی طرف سے لبنانی وزیراعظم کے بیان کا خیر مقدم 

خواہش ہے کہ لبنان تعمیر و ترقی اور خوشحالی کا سفر طے کرے( فوٹو العربیہ)
سعودی دفتر خارجہ نے لبنانی وزیراعظم کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ مثبت نکات پر مشتمل ہے' امید کی جاتی ہے کہ لبنان، عالم عرب اور بین الاقوامی برادری میں کھویا ہوا مقام واپس حاصل کرسکے گا'
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی دفتر خارجہ نے  بیان میں امید ظاہر کی کہ لبنان میں امن و سلامتی  ہو اور لبنانی بھائی اپنے وطن میں امن و استحکام کی نعمت سے مالا مال ہوں۔ 
سعودی دفتر خارجہ نے اس خواہش کا بھی اظہار کیا کہ لبنان تعمیر و ترقی اور خوشحالی کا سفر طے کرے۔ 

شیئر: