نمائش میں حرمین انتظامیہ کے سینیٹائزر ربورٹ اور زمزم تقسیم کرنے کے ربورٹ کو سب سے زیادہ پسند کیا جا رہا ہے۔
اسی طرح وزٹر حرمین انتظامیہ کے پویلین میں حجر اسود کا ورچول مشاہدہ کرنے کا خصوصی اہتمام کر رہے ہیں۔
ورچول مشاہدے کے ذریعہ وزٹر نہ صرف حجر اسود کو فرضی طور پر دیکھ اور چھو سکتا ہے بلکہ کعبہ کی دیواروں کو بھی محسوس کر سکتا ہے جبکہ اسے غلاف کعبہ کی خوشبو بھی محسوس ہوگی۔
حرمین پویلین کے وزٹروں نے انتظامیہ خدمات کو سراہا ہے جبکہ زائرین حرم کو پیش کی جانے والی سہولت پر حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔