Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیٹے نے ماں باپ سمیت 4افراد کو قتل کردیا

تریوندرم ۔۔۔۔ایک ہی خاندان کے 4افراد تریوندرم کے پوش علاقے میں اپنے گھر میں مردہ پائے گئے۔یہ مکان وزیر اعلیٰ کیرلاکی سرکاری رہائشگاہ سے صرف500میٹر دور ہے۔3لاشیں بری طرح جل گئی تھیں جبکہ ایک لاش کے ٹکڑے ٹکڑے کردیئے گئے تھےپھر انہیں کئی منزلہ مکان میں ایک تھیلے میں رکھ دیاگیاتھا۔لاشوں کی شناخت ریٹائرڈ خاتون میڈیکل افسر جین پدما، ان کے شوہر پروفیسرراج، بیٹی کیرولین اور ایک عزیزہ للیتا کے نام سے ہوئی ہے۔خاتون کا بیٹا جینسن راجا جو آسٹریلیا میں کام کرتا ہے اور چھٹیوں پر آیا تھا واقعہ کے بعد سے لاپتہ ہے اور اسی پر قتل کا شبہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ کیرولین چین میں میڈیکل کی تعلیم حاصل کررہی تھی اور چھٹیوں پر گھر آئی ہوئی تھی۔ پولیس نےگھر سے راجاکے شکل کی ایک گڑیا بھی برآمد کی ہے۔ شبہ ہے کہ ملزم نے یہ گڑیا گھر میں اسلئے چھوڑ رکھی تھی کہ پتہ چلے کہ پانچوں افراد ہی قتل کردیئے گئے۔پروفیسر راج کے بھائی نے پولیس کو بتایا کہ جمعرات سے بھائی کو فون کرتا رہا تو ان کے بیٹے نے بتایا کہ والدین کنیا کماری گئے ہوئے ہیں۔

شیئر: