Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسلم لیگ ن کا لانگ مارچ اب 26 مارچ کو لاہور سے روانہ ہوگا

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور حمزہ شہباز لانگ مارچ کی قیادت کریں گے (فائل فوٹو: مسلم لیگ ن)
مسلم لیگ ن نے لانگ مارچ کے شیڈول میں تبدیل کی ہے، لانگ مارچ اب 24 کے بجائے 26 مارچ کو لاہور سے روانہ ہوگا۔
اس بات کا فیصلہ بدھ کو مسلم لیگ ن کے صدر  شہباز شریف کی زیرصدارت لانگ مارچ مینجمنٹ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔
مسلم لیگ ن کے مطابق لانگ مارچ 26 مارچ کو شروع کرنے کا فیصلہ 25 مارچ کو قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے پر کیا گیا۔
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور حمزہ شہباز لانگ مارچ کی قیادت کریں گے جو 28 مارچ کو اسلام آباد پہنچے گا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ’مہنگائی مکاؤ مارچ عوام کی خواہشات کی تکمیل کا باعث بنے گا۔‘
لانگ مارچ مہنگائی، نالائقی اور کرپشن کے ستائے عوام کے حکومت پر عدم اعتماد کا فیصلہ کن اقدام ہے۔‘
واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف رواں ماہ کی 8 تاریخ کو تحریک عدم اعتماد پیش کی تھی۔
سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اپوزیشن کی جانب سے پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد پر 25 مارچ کو اجلاس طلب کررکھا ہے۔
اس دوران وزیراعظم عمران خان نے 27 مارچ کوپریڈ گراؤنڈ پر جلسے سے بھی خطاب کریں گے۔

شیئر: