Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی خواتین اب سرحدی گارڈز کا حصہ بن سکیں گی

وزارت کے مطابق درخواستوں کی وصولی کا سلسلہ 26 سے 31 مارچ تک جاری رہے گا (ٖفوٹو: عرب نیوز)
سعودی خواتین بھی اب سرحدی گارڈ کے طور پر خدمات انجام دے سکیں گی۔
عرب نیوز کے مطابق سعودی عرب کی وزارت داخلہ کی جانب سے جمعرات کو اعلان کیا گیا کہ بارڈر گارڈ کے لیے خواتین کی رجسٹریشن کھول دی گئی ہے اور وہ نجی رینک کے تحت اس کا حصہ بن سکتی ہیں۔
وزارت کے مطابق خواہش مند خواتین کی جانب سے درخواستوں کی وصولی کا سلسلہ سنیچر سے شروع ہو گا جو کہ 31 مارچ تک جاری رہے گا۔
’تمام درخواستیں ابشر پورٹل کے جابز سیکشن کی وساطت سے دی جا سکیں گی۔‘
فروری 2021 میں سعودی وزارت دفاع نے خواتین کے لیے مسلح افواج میں شمولیت کے حوالے سے طریقہ کار جاری کیا تھا۔
فوجی رینک میں پرائیویٹ سے سارجنٹ تک کے عہدے خواتین کے لیے رکھے گئے ہیں۔ وہ فوج کے علاوہ رائل ایئرفورس، نیوی، رائل سٹریٹیجک میزائل فورس اور میڈیکل سروسز میں شامل ہو سکتی ہیں۔
 ستمبر میں خواتین کے پہلے سولجر گروپ نے آرمڈ فورسز ویمنز کیڈر ٹریننک سینٹر سے گریجویشن کی تھی۔ جہاں انہوں نے 14 ہفتوں پر مشمتل تربیت حاصل کی تھی۔

شیئر: