حج انتظامات میں سعودی خواتین اہلکاروں کا اہم کردار
حج انتظامات میں سعودی خواتین اہلکاروں کا اہم کردار
ہفتہ 24 جولائی 2021 5:25
خواتین پہلے بھی مختلف شعبوں میں خدمات انجام دیتی رہی ہیں (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی خواتین نے اس سال حج موسم کے انتظامات میں حصہ لیا ہے۔ پہلے بھی یہاں کی خواتین مختلف شعبوں میں خدمات انجام دیتی رہی ہیں۔
العربیہ نیٹ کے مطابق اس سال حج موسم میں شہری دفاع، پاسپورٹ اور امن عامہ کے محکموں کے انتظامات میں خواتین شریک ہوئیں۔
سعودی سیکیورٹی اہلکار خواتین نے اس سال حج موسم کے دوران مسجد الحرام ، منی، مزدلفہ اورعرفات میں امن و امان قائم کرنے میں حصہ لیا۔ انہوں نے حجاج کے خیموں میں امن و سلامتی کے اقدامات کیے۔
تفتیشی مہم ، نگرانی، ترجمے، شکایات کی وصولی، فیلڈ ڈیوٹی اور مختلف امور کو منظم کرنے میں حصہ لیا۔
سعودی حکومت نے مختلف شعبوں میں خواتین کی شراکت کو یقینی بنایا۔ سعودی وژن 2030 کے تحت ملک میں تبدیلی آرہی ہے۔ خواتین اس تبدیلی کا حصہ بن رہی ہیں۔
سعودی وژن 2030 میں اس بات پرزور دیا گیا ہے کہ خواتین سعودی عرب کی طاقت کا اہم حصہ ہیں۔
وژن 2030 کے تحت خواتین کی صلاحیتیوں سے فائدہ اٹھایا جائے گا اور معاشرے کے فروغ میں انہیں شریک کیا جائے گا۔
حکومت خواتین کو مستقبل بنانے کے لیے مناسب مواقع فراہم کرتی رہے گی۔انہیں اپنے قدموں پر کھڑا کیا جائے گا جبکہ معاشرے میں خواتین کے کردار کی اہمیت محسوس کرائی جاتی رہے گی۔