Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن کا وسطی امریکی ریاستوں کا دورہ تصاویر میں

برطانیہ کے شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن نے جمیکا سمیت دیگر وسطی امریکی ریاستوں کا سرکاری دورہ کیا ہے۔ اس دوران شاہی جوڑے کا پرتپاک استقبال کیا گیا تاہم کچھ مقامات پر استعماریت کے خلاف مظاہرے بھی ہوئے۔
آٹھ روزہ طویل دورے کے دوران رہنے والی مصروفیات روئٹر کی ان تصاویر میں۔۔۔

دورے کے دوران شہزادہ ولیم اور ڈچس آف کیمبرج کیتھرین میڈلٹن نے ریاست بہاماس کے صدر سے بھی ملاقات کی۔

شاہی جوڑے نے جمیکا کے مشہور گلوکار باب مارلے کے آبائی شہر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مقامی موسیقی کے آلات بھی بجائے۔

شہزادی کیٹ میڈلٹن نے بچوں سمیت عام لوگوں سے بھی ملاقات کی۔

آٹھ روزہ دورے کے دوران شاہی جوڑے نے کیریبیئن کی مختلف ریاستوں کا دورہ کیا۔

شاہی جوڑے نے ریاست بیلیز میں موجود برطانوی فوجی یونٹ کا دورہ بھی کیا۔

شہزادہ ولیم نے مقامی کھلاڑیوں کے ساتھ فٹبال بھی کھیلا۔

دورے کے دوران ملکہ برطانیہ کی پلاٹینم جوبلی کے موقع پر انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا۔

شاہی جوڑے نے ایک چاکلیٹ فیکٹری کا بھی دورہ بھی کیا۔

شہزادہ ولیم اور اہلیہ کیتھرین مڈلٹن کا شمار سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے شاہی جوڑوں میں ہوتا ہے۔

کیریبیئن میں ایک گاؤں کے دورے پر کیتھرین میڈلٹن نے خواتین کے ساتھ مقامی رقص کیا۔

شیئر: