سعودی عرب میں محکمہ تفریحات کے سربراہ ترکی آل شیخ نے قرات اوراذان مسابقےکی تاریخوں کا اعلان کیا ہے۔
’ کلام کی خوشبو‘ کے عنوان سے قرآت اور اذان مسابقہ رمضان میں ہوگا۔
ترکی آل شیخ نے ایک بیان میں کہا کہ’ یہ عالمی مسابقہ بہت پہلے منعقد ہونا تھا تاہم کورونا وبا کے باعث تاخیر کا شکار ہوا ہے‘۔
اخبار 24 کے مطابق آل شیخ نے کہا کہ ’یہ پوری دنیا میں اپنی نوعت کا پہلا پروگرام ہے۔ اس سے پہلے قرآت اور اذان مسابقے کا انعقاد کہیں اور کبھی نہیں ہوا ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ’ دنیا کے مختلف ملکوں سے 40 ہزار سے زیادہ موذن اور قاری ا پروگرام میں حصہ لینے کے لیے درخواستیں دے چکے ہیں۔ سکروٹنی کے بعد 36 مسابقے میں شرکت کے اہل قرار دیے گئے ہیں‘۔
محکمہ تفریحات کے سربراہ نے بتایا کہ’ مسابقہ السعودیہ چینل پر براہ راست نشر کیا جائے گا‘۔