Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان مسابقہ برائے قرآن مجید کی اختتامی تقریب

’119 افراد حتمی مراحل میں منتقل ہوئے جن میں سے 18 نوجوان اور 18 خواتین کو انعامات سے نوازا گیا‘ ( فوٹو: واس)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کی نیابت کرتے ہوئے گورنر ریاض شہزادہ فیصل بن بندر بن عبد العزیز نے شاہ سلمان مسابقہ برائے قرآن مجید کی اختتامی تقریب میں شرکت کی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق شاہ سلمان مسابقہ برائے قرآن مجید میں حفظ وتلاوت و تفسیر کے مقابلے میں ہوئے ہیں۔
وزارت اسلامی امور کی نگرانی میں منعقد ہونے والے مسابقے کی اختتامی تقریب میں مفتی اعلی شیخ  عبد العزیز آل الشیخ، سربرآوردہ علما بورڈ کے مشائخ اور متعدد ملکوں کے سفرا نے بھی شرکت کی ہے۔
وزیر اسلامی امور، دعوت و ارشاد شیخ عبد اللطیف آل الشیخ نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ ’مسابقے میں 3500 افراد نے شرکت کی ہے‘۔
’ان میں سے 119 افراد حتمی مراحل میں منتقل ہوئے جن میں سے 18 نوجوان اور 18 خواتین کو انعامات سے نوازا گیا ہے‘۔

شیئر: