Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الھفوف میں گودام سے لاکھوں نقلی چشمے اور میڈیکل لینس برآمد

وزارت تجارت کے ماتحت انسپکٹرز نے کارروائی کی ہے( فوٹو ٹوئٹر)
سعودی وزارت تجارت کے ماتحت انسپکٹرز نے الھفوف میں ایک غیرقانونی گودام پر کارروائی کے دوران نقلی نظر کے چشمے اور میڈیکل لینس برآمد کیے ہیں۔
اخبار 24 کے مطابق وزارت تجارت نے بیان میں کہا کہ’ غیر قانونی کاروبار کرنے والے تارکین ایک مکان کو گودام میں تبدیل کیے ہوئے تھے۔ گودام سے 6 لاکھ 60 ہزار سے زیادہ نقلی چشمے اور جعلی میڈیکل لینس ضبط کیے گئے ہیں‘۔
بیان میں کہا گیا کہ’ گودام سے ’سٹیکر تیار کرنے والی مشینیں اور معروف تجارتی کمپنیوں کے تجارتی معرکے بھی برآمد ہوئے ہیں‘۔
وزارت کا کہنا ہے کہ’ چشمے اور لینس صارفین کی صحت اور سلامتی کے لیے مضر تھے۔ خلاف ورزی کرنے والوں کو سیکورٹی اداروں کے حوالے کردیا گیا۔ کاروباری ادارے کے مالک کو قانونی کارروائی کے لیے طلب کیا گیا ہے‘۔

 

شیئر: