کورونا پابندیوں کے خاتمے کے بعد جدہ سیزن 2022 کی تیاری
کورونا پابندیوں کے خاتمے کے بعد جدہ سیزن 2022 کی تیاری
پیر 28 مارچ 2022 22:02
سعودی عرب میں نیشنل ایونٹس سینٹر نے کہا ہے کہ ’جدہ سیزن 2022 کی تیاری اورانتظامات جاری ہیں‘۔
جدہ سیزن کے دوسرے ایڈیشن میں متعدد ایونٹس اورتفریحی سرگرمیاں ہوں گی جو جدہ کی تاریخی، ثقافتی اور سیاحتی حیثیت کی عکاس ہیں۔
ان سے سعودی وژن 2030 کے تحت جدہ کا ترقیاتی کردار اجاگر ہوگا۔
سبق ویب کے مطابق نیشنل ایونٹس سینٹر نے بیان میں کہا کہ ’جدہ سیزن 2022 کی تشہیر نئے لوگو کے ساتھ پبلک مقامات پر کی جا رہی ہے‘۔
’جدہ کے شہری، مقیمین اور یہاں سیاحت کے لیے آنے والے نئے سیزن کی تفصیلات جاننے کے خواہشمند ہیں۔ نئے سیزن کے حوالے سے تفصیلات کا اعلان رمضان میں ایک پریس کانفرنس کے ذریعے کیا جائے گا‘۔
’جدہ سیزن کی شناخت ثقافتی تنوع، عالمی کھلے پن، تفریح ، قدیم ورثے، آرٹ، خود شناسی اور جدہ کے حوالے سے شناخت کا مجموعہ ہوگی‘۔
یاد رہے کہ مارچ 2020 میں کورونا وائرس کے پھیلاو کے باعث جدہ سیزن کی منسوخی کا اعلان کیا گیا تھا۔