Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض سیزن میں آنے والوں کی تعداد 15 ملین سے تجاوز

ریاض سیزن ٹو کا آغاز 20 اکتوبر2021  کو ہوا تھا ( فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب کے ریاض سیزن میں آنے والوں کی تعداد 15 ملین سے تجاوز کرگئی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق اتنی بڑی تعداد میں شائقین اس سے پہلے ریاض سیزن دیکھنے نہیں آئے تھے۔ یہ ایک نیا ریکارڈ ہے۔
ریاض سیزن کا آغاز اکتوبر2021 کو ہوا تھا، شائقین کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔
 ملکی،علاقائی اور بین الاقوامی شائقین منفرد تفریحاتی پروگرام دیکھنے ریاض سیزن میں پہنچ رہے ہیں۔ سٹیج ڈرامے اور موسیقی کے پروگرام کامیاب رہے ہیں۔ یہاں معروف ریستورانوں اور قہوہ خانوں میں لوگوں کی بھیڑ رہی ہے۔

سٹیج ڈرامے اور موسیقی کے پروگرام کامیاب رہے ہیں(فوٹو ایس پی اے)

خوشبویات، زیورات، وڈیو گیمز، جدید ٹیکنالوجی اور آرٹ سمیت ہر شعبے کے رنگارنگ فیسٹول ہوئے ہیں۔ معاشرے کے ہر طبقے کے لوگ ریاض سیزن میں آرہے ہیں۔
نوجوان، بچے، بوڑھے اورخواتین سب نے اپنی پسند کے تفریحاتی پروگرام دیکھے اور ان سے لطف اٹھایا ہے۔
بولیوارڈ ریاض سیزن کے مقبول ترین سیاحتی سرگرمیوں اور پرگراموں میں سے ایک ہے۔
یاد رہے کہ محکمہ تفریحات کے سربراہ ترکی آل الشیخ نے 20 اکتوبر2021  کو ریاض سیزن ٹو کے افتتاح پر بتایا تھا کہ اس میں 2500 سے زیادہ پروگرام ہوں گے جبکہ 75 ملین سے زیادہ شائقین کی شرکت متوقع ہے۔ 

شیئر: