Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ق لیگ والے رات 12 بجے مبارکباد دیتے ہیں ،صبح کہیں اور چلے جاتے ہیں: آصف زرداری

سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ ’ق لیگ والے رات 12 بجے مبارک باد دینے آتے ہیں، صبح کہیں اور چلے جاتے ہیں۔‘
منگل کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب کے حوالے سے ہم مل کر فیصلہ کریں گے، اب پرویز الٰہی نے دیر کردی ہے۔‘
آصف زرداری کا کہنا تھا کہ ’ق لیگ والے ہمارے ساتھ آگئے تھے، پھر پتا نہیں ان کے ذہن میں کیا سوچ آگئی کہ وہ حکومت کے ساتھ چلے گئے۔ ق لیگ حکومت کے ساتھ کیوں گئی، یہ وہ ہی بتاسکتے ہیں یہ ان سے پوچھیں۔‘
انہوں نے کہا کہ ’اب وزیراعلٰی پنجاب وہی ہوگا جس کا فیصلہ اپوزیشن کرے گی، نمبرز گیم صرف ہمارے پاس ہے۔‘
انہوں نے کہا کہ ’پرویز الٰہی وزیراعلٰی پنجاب نہیں بن سکتے۔ نمبرز ہمارے پاس ہیں ان کے پاس نہیں۔ جسے اپوزیشن نامزد کرے گی وہی پنجاب کا وزیراعلیٰ بنے گا، پنجاب میں بھی تبدیلی لائیں گے۔‘
تحریک عدم اعتماد میں ق لیگ کا حکومت کا ساتھ دینے کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ’میں سمجھتا ہوں کہ اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل ہے۔ باقی سیاست کھیلنا سب کا کام ہے۔‘
’پرویز الٰہی کی تنگ نظری ہے اور وہ سمجھتے ہیں کہ پی ٹی آئی انہیں وزیراعلٰی بنوا سکتی ہے۔ میری نظر میں پی ٹی آئی انہیں وزیراعلٰی نہیں بنا سکتی کیونکہ ان کے پاس ووٹ نہیں ہیں۔‘
انہوں نے کہا کہ ’اس طرح تو ہوتا ہے اس طرح کے کاموں میں۔‘
آصف زرداری نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ ایم کیو ایم سے متعلق اچھی خبرملے گی۔

شیئر: