Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں خشک کھانے لے جانے کی اجازت

زائرین روٹی، پنیر اور ان جیسی خشک غذائی اشیا لے جاسکتے ہیں(فوٹو ٹوئٹر)
سعودی عرب میں حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ اعلیٰ ڈاکٹرعبدالرحمن السدیس نے کہا ہے کہ’ رمضان  کے دوران مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں خشک کھانے لے جانے کی اجازت دی گئی ہے‘۔  
عاجل ویب سائٹ کے مطابق ڈاکٹرالسدیس نے  بیان میں کہا کہ ’زائرین روٹی، پنیر اور ان جیسی خشک غذائی اشیا رمضان کے دوران مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں لے جاسکتے ہیں‘۔
’اس قسم کی خوراک لے جانے سے ایک طرف تو زائرین کھانے کی خواہش پوری کر سکیں گے اور دوسری جانب صفائی ستھرائی کا معیار برقرار رکھ سکیں گے‘۔
ڈاکٹرعبدالرحمن السدیس نے مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے منتظمین کو ہدایت کی ہے کہ’ وہ رمضان آپریشنل پلان کو کامیاب بنانے کےلیے مل کر کام کریں۔ کورونا ایس او پیز کی پابندیاں ختم ہونے کے بعد سہولتوں کا معیار بہتر بنایا جائے‘۔  

شیئر: