امارات: رمضان سے قبل سینکڑوں قیدیوں کی معافی کا اعلان
اس رعایت کا مقصد اصلاح معاشرہ اور اہل خانہ کی تکلیف کا مداوا ہے۔ فوٹو گلف ٹوڈے
متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان نے رمضان المبارک سے قبل یو اے ای کی جیلوں سے 540 قیدیوں کی رہائی کا حکم جاری کیا ہے۔
متحدہ عرب امارات کی سرکاری نیوز ایجنسی وام کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یو اے ای کے صدر کی جانب سے سالانہ بنیاد پر قیدیوں کی سزا میں رعایت کا اعلان ماہ رمضان سے قبل کیا جاتا ہے۔
اس رعایت اور ہمدردی کا خاص مقصد اصلاح معاشرہ کے ساتھ ساتھ یہ ہے کہ معافی پانے والے قیدیوں کو نئی زندگی شروع کرنے اور ان کے اہل خانہ کی تکلیف کو کم کرنے کا موقع فراہم کیا جائے۔
رہائی پانے والے قیدیوں کو اپنے مستقبل کو نئے سرے سے بہترکرنے کا موقع میسر آئے اور وہ ذمہ داری کے ساتھ معاشرے میں اپنی آئندہ زندگی سکون اور قوانین کے مطابق گزار سکیں۔