Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں یمنی فریقوں کے درمیان مشاورتی مکالمہ بدھ کو ہوگا

جی جی سی نے تمام فریقوں سے جنگ بندی کی اپیل کی ہے( فائل فوٹو العربیہ)
خلیجی تعاون کونسل ( جی سی سی) کی سرپرستی میں متحارب یمنی دھڑوں کا مشاورتی اجلاس بدھ کو ریاض میں شروع ہورہا ہے۔
یمنی مکالمے میں شرکت کرنے والے تمام وفود سعودی دارالحکومت ریاض پہنچ گئے۔
خلیجی تعاون کونسل ( جی سی سی) وسیع البنیاد مشاورتی مکالمے کی سرپرستی کر رہی ہے جبکہ سعودی عرب سمیت علاقائی اور بین الاقوامی فریق اسے کامیاب بنانے کےلیے کوشاں ہیں۔  
سبق ویب سائٹ کے مطابق یمنی فریقین کے درمیان امن مذاکرات 7 اپریل 2022 تک جاری رہیں گے۔
یمنی سیکریٹری اطلاعات اسامہ الشرمی نے کہا کہ یمنی فریق مشاورتی اجلاسوں میں شرکت کے لیے ریاض پہنچ گئے ہیں۔  
انہوں نے کہا کہ جی سی سی جنرل سیکریٹریٹ، اقوام متحدہ کے ایلچی، امریکی ایلچی اور سویڈن کے ایلچی برائے یمن کے ساتھ بھی یمنی فریق ملاقاتیں کریں گے۔  
الاخباریہ کے مطابق یمنی فریق چھ اہم امور پربات چیت کریں گے، سیاسی امور پر مشاورت ہو گی۔ یمن میں جنگ بندی کے لیے تجاویز زیر بحث آئیں گی۔ 
علاوہ ازیں خلیجی تعاون کونسل (جی جی سی) کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر نایف الحجرف نے مشاورتی مکالمے کی کامیابی کے لیے عرب اتحاد برائے یمن کے قائدین اور یمن کے تمام فریقوں سے جنگ بندی کی اپیل کی ہے۔
 سیکریٹری جنرل نے حوثیوں سے پھر اپیل کی کہ وہ ریاض امن مذاکرات میں شرکت کریں۔ یمن کے مفاد کو سب سے اوپر رکھیں اور یمنی بھائیوں کے مسائل دور کرنے کے حوالے سے اپنا کردار ادا کریں۔ 
 

شیئر: