متحدہ اپوزیشن اور متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیو ایم) پاکستان کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے۔ باضابطہ اعلان بدھ کی شام چار بجے اسلام آباد میں متوقع ہے۔
ایم کیو ایم کے رہنما سینیٹرفیصل سبز واری نے رات گئے ٹویٹ کی کہ ’متحدہ اپوزیشن اور ایم کیو ایم کے درمیان معاہدے نے حتمی شکل اختیار کر لی ہے‘۔
’پیپلز پارٹی کی سی ای سی، ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی جانب سے مجوزہ معاہدے کی توثیق کے بعد اس کی تفصیلات سے بدھ کی شام چار بجے باضابطہ میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا‘۔
متحدہ اپوزیشن اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے درمیان معاہدہ نے حتمی شکل اختیار کر لی ہے
پیپلز پارٹی کی سی ای سی، ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی مجوزہ معاہدے کی توثیق کے بعد اس کی تفصیلات سے کل شام۴ بجے باضابطہ میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔
@MQMPKOfficial @PPP_Org @pmln_org— Faisal Subzwari (@faisalsubzwari) March 29, 2022
پیپلزپارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے بھی معاہدے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ’ بدھ کی شام پریس کانفرنس میں تفصیلات سامنے لائی جائیں گی‘۔
پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ٹویٹ کیا کہ ’متحدہ اپوزیشن اور ایم کیوایم کے درمیان معاہدہ ہوچکا ہے، ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی اور پی پی پی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی مذکورہ معاہدے کی توثیق کریں گے، جس کے بعد ہم کل میڈیا کو پریس کانفرنس میں تفصیلات بتائیں گے‘۔
مبارک ہو پاکستان
جے یو آئی ف کے امیر اور پی ڈی ایم کے سربراہ نے پارلیمنٹ لاجز سے روانگی سے قبل میڈیا کے ایک سوال پر تصدیق کی کہ ایم کیو ایم سے معاہدہ طے پا گیا ہے۔
متحدہ اپوزیشن اور ایم کیوایم کے درمیان معاہدہ ہوچکا ہے، ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی اور پی پی پی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی مذکورہ معاہدے کی توثیق کریں گے، جس کے بعد ہم انشاء اللہ کل میڈیا کو پریس کانفرنس میں تفصیلات بتائیں گے۔
مبارک ہو پاکستان https://t.co/60GpbqFmAA— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) March 29, 2022
مسلم لیگ ( ن) کے رہنما اور قومی اسمبلی کے رکن خواجہ سعد رفیق نے ٹویٹ کی کہ ’الحمد للّٰہ متحدہ اپوزیشن اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے درمیان معاہدہ نے حتمی شکل اختیار کر لی ہے‘۔
’پیپلز پارٹی کی سی ای سی اور ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی مجوزہ معاہدے کی توثیق کے بعد اس کی تفصیلات سے بدھ کی شام چار بجے باضابطہ میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا‘۔
الحمد للّٰہ
متحدہ اپوزیشن اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے درمیان معاہدہ نے حتمی شکل اختیار کر لی ہے
پیپلز پارٹی کی سی ای سی اور ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی مجوزہ معاہدے کی توثیق کے بعد اس کی تفصیلات سے کل شام چار بجے باضابطہ میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔
— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) March 29, 2022
پیپلزپارٹی کی رہنما اور رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے ٹویٹ کیا کہ ’گیم اوورعمران خان‘
ٹی وی رپورٹ کے مطابق ایم کیو ایم اور اپوزیشن کے درمیان ایک ڈرافٹ تیار کیا گیا ہے جس پر دستخط رات گئے پارلیمنٹ لاجز میں کیے گئے۔
یہ ڈرافٹ مرتضی وہاب نے تیار کیا ہے۔
قبل ازیں حتمی مذاکرات میں ایم کیو ایم کی طرف سے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، عامر خان، وسیم اختر، کنور نوید جمیل، امین الحق، فیصل سبز واری اور خواجہ اظہار الحسن شریک رہے۔
اپوزیشن کے وفد میں خواجہ آصفج نوید قمر، شیری رحمان، مراد علی شاہ، مرتضی وہاب، سعید غنی، خواجہ سعد رفیق، اختر مینگل ، ایاز صادق اور دیگر رہنما شامل تھے۔
بعدازاں معاہدے پردستخط کے لیے اپوزیشن کے رہمنا آصف علی زرداری، شہباز شریف، بلاول بھٹو زرداری اورمولانا فضل الرحمن رات گئے پارلیمنٹ لاجز پہنچے۔
حکومتی اتحادی جماعت ایم کیو ایم کے ساتھ منگل کو رات گئے معاہدہ طے پانے کے بعد اپوزیشن نے بڑا سرپرائز دیا ہے، اسے نمبر گیم میں حکومت پر برتری حاصل ہو گئی ہے۔
ایم کیو ایم کی حمایت ملنے کی صورت میں اپوزیشن کو تحریک عدم اعتماد کے لیے درکار 172 ووٹوں سے زائد ارکان کی حمایت حاصل ہوجائے گی جبکہ حکومت کے نمبر 164 رہ جائیں گے۔
یوں اپوزیشن اتحاد کو پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کے ووٹوں کی ضرورت بھی نہیں رہے گی اور ایوان میں وزیراعظم اپنی اکثریت کھو دیں گے۔
