موٹر سائیکل پر 11 ہزار 500 کلو میڑ سے زیادہ کا سفر
موٹر سائیکل پر 11 ہزار 500 کلو میڑ سے زیادہ کا سفر
جمعرات 31 مارچ 2022 5:15
گورنر مکہ سے سعودی سیاح صالح عسیری نے ملاقات کی ہے ( فوٹو: سبق)
گورنرمکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل نے بدھ کو گورنر ہاؤس جدہ میں سعودی سیاح صالح عسیری نے ملاقات کی ہے۔
سبق نیوزکے مطابق سعودی شہری صالح عسیری نے موٹر سائیکل پر سعودی شہروں، اردن اور جی سی سی ممالک کا 11 ہزار500 کلو میڑ سے زیادہ کا سفر کیا ہے۔
گورنر مکہ شہزادہ خالد الفیصل نے ملاقات کے دوران سعودی عرب، اردن اور جی سی سی ممالک کا موٹر سائیکل پر سفر کرنے کے جذبے کو سراہا اور کہا کہ صالح عسیری نے اس سفر کے دوران سعودی عرب کی روشن تصویر پیش کرنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔
صالح عسیری نے گورنر مکہ کا حوصلہ افزائی پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ’ہر شخص کو مملکت کی روشن تصویر پوری دنیا کے سامنے لانے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔‘
صالح عسیری نے سبق سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ’سفر کا آغاز ابہا سے کیا تھا۔ وہاں سے نجران، ریاض اور الخرج ہوتے ہوئے امارات کے شہر حرض، قطرکے علاقے السلوی گیا پھرالھفوف، الخبر اور دمام ہوتے ہوئے بحرین کا سفر کیا۔‘
سعودی سیاح کا کہنا ہے کہ ’وہ موٹر سائیکل پر جبیل، کویت، حفرالباطن، الزلفی، القصیم، حائل، الجوف، سکاکا، طبرجل، القریات، اردن میں بحیرہ مردار، عقبہ اردن، حقل، تبوک، العلا، خیبر، مدینہ منورہ، مکہ مکرمہ، جدہ، الیث، قنفذہ، بیش، صبیا، ابو عریش اور جازان جا چکے ہیں۔‘
صالح عسیر نے موٹرسائیکل پر سفر کے حوالے سے مزید بتایا کہ ’ان کا مقصد داخلی سیاحت کا فروغ اوراہل وطن کو یہ پیغام دینا تھا کہ اعلیٰ قیادت کی کوششوں اور سرحدوں پر تعینات فوجیوں کی بدولت مملکت محفوظ ہے، ہر جگہ امن وامان اور استحکام ہے۔‘