Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام میں نابینا زائرین کے لیے قرآن مجید کے الیکٹرانک نسخے

’الیکٹرانک نسخوں میں کافی آپشن موجود ہیں جن کی مدد سے نابینا افراد تلاوت کر سکتے ہیں‘ ( فوٹو: ٹوئٹر)
حرمین انتظامیہ نے مسجد الحرام میں نابینا زائرین کے لیے الیکٹرانک قرآن مجید کے نسخوں کا اہتمام کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق حرم کے چند منتخب مصلوں کے علاوہ معذور افراد کے لیے مختص مصلوں میں قرآن مجید کے الیکٹرانک نسخے رکھوا دیئے ہیں۔
حرمین انتظامیہ کے تحت ارشاد کمیٹی  کے سربراہ غازی بن فہد الذبیانی نے کہا ہے کہ ’قرآن مجید کے الیکٹرانک نسخے کنگ فہد کے توسیعی منصوبے کی پہلی منزل  میں سیڑھی نمبر 64 کے مصلوں میں رکھوا دیئے ہیں‘۔
’اسی طرح زمینی منزل میں دروازہ نمبر 67 کے علاوہ خواتین کے مصلے میں دروازہ نمبر 88 اور دروازہ نمبر 74 میں رکھوائے گئے ہیں‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’قرآن مجید کے الیکٹرانک نسخوں میں کافی آپشن موجود ہیں جن کی مدد سے نابینا افراد تلاوت کر سکتے ہیں‘۔
’نابینا افراد قرآن مجید کی سورتوں، آیات اور صفحات کا انتخاب کرسکتے ہیں اور یہ کنگ فہد کمپلکس کی طرف سے شائع شدہ نسخوں کے مطابق ہے‘۔

شیئر: